مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ملزمان ہلاک، 7 زخمیوں سمیت 12 گرفتار

18 اگست ، 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ سات زخمیوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے معمار موڑ پر شہری سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کر دیا جبکہ ان کے دو ساتھی ملزمان فرار ہوگئے۔ہلاک ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول بمعہ ایمونیشن، 125 موٹر سائیکل اور شہری سے چھینی گئی نقد رقم اور شہری کا شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے۔شاہراہِ فیصل پولیس نے گلستان جوہر بلاک 13 میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار زخمی ملزم کی شناخت غلام سرور ولد غلام اصغر سے ہوئی۔