مبینہ مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت، مدعی کے بیان پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

18 اگست ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کامقدمہ درج کرنے کے فیصلے کے خلاف ملیر پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کےفیصلے اور مدعی کے بیان کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت عالیہ نےحکم دیا ہے کہ حقائق کے مطابق ایف آئی آر درج کی جائے۔ مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان عاطف خان کے چچا نعیم خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نوجوان کوساتھ لے گئی اور جعلی مقابلےمیں قتل کر دیا۔ پولیس کی یہ درخواست انصاف میں رکاوٹ ڈالنےکی کوشش ہے۔