سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کے دوران زخمی سیکورٹی گارڈ دوران علاج دم توڑ گیا

18 اگست ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میٹھادر ریلوے گودام کے قریب 2 کروڑ 32 لاکھ 7 ہزار روپے کی ڈکیتی کے دوران زخمی سیکورٹی گارڈ دوران علاج دم توڑ گیا۔مقتول 65 سالہ گل ضمیر ولد غلام میر 15 اگست کو زخمی ہوا تھا،مقتول کو ایک گولی لگی تھی۔وہ سول اسپتال میں زیر علاج تھا۔ایس ایچ او رانا حامد کے مطابق مقتول کیماڑی کا رہائشی تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق صوابی کے پی کے سے تھا۔دوسری جانب واردات کو دو روز گزر گئے تاہم پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے۔