موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

18 اگست ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی بی پولیس نے مبینہ طور پر موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق دورانِ گشت کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان طاہر طارق اور منیب شکیل کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل نمبری KMX-2891 الفلاح تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھی جس کا مقدمہ الزام نمبر 281/2024 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ الفلاح میں درج ہے۔