وزیراعلیٰ کا پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر والدین کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

18 اگست ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 10روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کی اطلاعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے، انہوں نے انکار کی صورت میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو سخت کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا۔