گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سروہا کی اپ گریڈیشن کے بعد داخلے شروع

18 اگست ، 2024

کلر سیداں (نمائندہ جنگ)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سروہا جسے گزشتہ سال ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا گیا تھا میں نئی کلاسز میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ۔ پرنسپل مسز زبیدہ خاتون نے بتایا کہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں رجسٹریشن کروا دی گئی ہے جس کے بعد امید ہے فرسٹ ائیر کی کلاسز کاعمل رواں ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ نئی کلاسز شروع ہونے کے بعد تدریسی سٹاف بھی تعینات کر دیا جائے گا۔انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی میٹرک پاس بچیوں کو فوری طور پر فرسٹ ائیر میں داخل کروائیں تا کہ ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ سکے۔