معیاری ادویات فراہمی فارمیسی میڈیکل سٹورز کی ذمہ داری ہے‘ ڈرگ کنٹرولر اٹک

18 اگست ، 2024

پنڈی گھیب (نامہ نگار) ڈرگ کنٹرولر اٹک عظمی خالد نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ میرٹ کے مطابق کیسوں کے فیصلے کرتا ہے۔ فارمیسی ایکٹ کے تحت اعلیٰ معیاری ادویات فراہمی فارمیسی‘ میڈیکل سٹور مالکان کی ذمہ داری ہے۔ ڈسپنسرز کے لائسنس کا اجراء شروع ہو چکا ہے۔ وہ دورہ پنڈی گھیب میں کیمسٹ یونین وفد سے ملاقات کر رہی تھیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر صدام حسین‘ چیئرمین پی سی ڈی اے اسلم نقاش‘ حاجی نذیر اعوان‘ شوکت محمود بھٹی‘ سینئر نائب صدر نذیر اعوان‘ شاہد حیدر‘ نصیر حسین‘ ضامن عباس نقوی‘ اسد محمود‘ وقار احمد بھی موجودتھے۔