تھانہ چوہنگ نادہندہ ،کنکشن منقطع کرنے پر3لیسکو ملازم زیرحراست

18 اگست ، 2024

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) لیسکونےبلوں کی عدم ادائیگی پرتھانہ چوہنگ کی بجلی منقطع کر دی۔بجلی منقطع کرنے پر3 ملازمین کو حراست میں لے لیاگیا ۔پولیس کا کہنا ہےکہ تھانہ چوہنگ کی پولیس نے میٹر ریڈر شفقت، لائن مین مرزا ناصر، سکیورٹی گارڈ نجیب کو حراست میں لیا ہے ۔کنکشن منقطع کرنے پر چوہنگ پولیس نے سب ڈویژن دفتر کے سامنے ناکہ لگا لیا۔ تھانے کے ذمہ 21 لاکھ روپے کا بل واجب الادا ہے،جس پر بجلی کاٹی گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمین کو ہنگامہ آرائی کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے ۔