بچی سے زیادتی کرنیوالا سوتیلاباپ گرفتار

18 اگست ، 2024

لا ہو ر،چوہنگ (کر ائم رپو رٹرسے،نامہ نگار)چو ہنگ کے علا قہ میں 14سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم بچی کا سوتیلا باپ ہے اور عرصہ ایک سال سے زیادتی کرتا رہا ہے۔بچی ہنجروال کے علاقے میں گھر میں کام کرتی ہے ۔والدہ کی درخواست پر ملزم شاہد کے خلاف تھانہ چو ہنگ میں مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ۔