پولیس فورس کیلئےجدید بلٹ پروف جیکٹس خریدنے کافیصلہ

18 اگست ، 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا جس میں پولیس فورس کے لاجسٹکس، پروکیورمنٹ اور ڈویلپمنٹ امور کا جائزہ لیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کو سرحدی چوکیوں، کچہ ایریاز میں دہشت گردوں اور شرپسندوں کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ دوران اجلاس فورس کے لئے جدید سرویلنس سسٹم، باڈی کیمرے، آئی ٹی جدید بیسڈ آلات کی خریداری بارے بریفنگ دی گئی، سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں سے نبرد آزما تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کے لئے جدید بلٹ پروف جیکٹس خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں دہشت گردوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے نائٹ ویعن جدید اسلحہ و آلات، سنائپرز گنز، مارٹر گولے اور ایمونیشن خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ مزید برآں ۔ آئی جی نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں کرائے کی بلڈنگز میں قائم 119 تھانوں کی اپنی عمارتوں کی تعمیر کیلئے مناسب سرکاری زمینیں حاصل کر لی گئی ہیں ، لاہور کے 19 سمیت پنجاب پولیس کے 39 سمارٹ پولیس سٹیشنز رواں سال مکمل ہوں گے، سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر سے حکومتی خزانے کو 550 کروڑ روپے کی بچت حاصل ہوگی۔