کیڈٹ کالج فیصل آباد میں یوم آزادی کی تقریب

18 اگست ، 2024

لاہور(پ ر) کیڈٹ کالج فیصل آباد میں 14 اگست یوم آزادی ایک پرجوش اور فخر سے منایا گیا۔ ایڈشنل ڈائرکٹر جنرل ایلیمنٹری ایجوکیشن فیصل آباد چوہدری سکندر ذوالقرنین نے تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خصوصی شرکت کی۔اور طلبا کو " محرکین تحریک پاکستان کے ارمان اور آج کا پاکستان " کے موضوع پر روشناس کیا۔ تقریب کی صدارت کمانڈنٹ کیڈٹ کالج فیصل آباد نے کی۔ ڈپٹی کمانڈنٹ کیڈٹ کالج فیصل آباد، فیکلٹی ممبران اور افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔