ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی ترقی پانیوالے 2پولیس افسروں کومبارکباد

18 اگست ، 2024

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی پانے پر افسران کو مبارک باد دی ۔ایس ایس پی ہیڈ کواٹر سید غضنفر علی شاہ اور سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان نے گریڈ 19 میں ترقی حاصل کی۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے گریڈ19میں ترقی حاصل کرنے پر دونوں افسران کو مبارک باد دی۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کہا کہ آپکی محنت اور فرائض کی بہترین ادائیگی کے عوض آپکو اگلے گریڈ پر ترقی دی گئی اپنے فرائض کو ایک نئے جوش و جذبہ کیساتھ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت سر انجام دیں ۔