ڈی آئی جی آپریشنز کااردل روم، 53 افسران و جوان پیش

18 اگست ، 2024

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم کا انعقاد ہوا،جس میں انسپکٹر سے کانسٹیبل تک کے افسران و جوان پیش ہوئے۔ڈی آئی جی آپریشنزمحمدفیصل کامران نے اردل روم میں 32 آفیشلزکی انکوائری رپورٹس اور اپیلوں کی سماعت کی۔ٹرانسفر پوسٹنگ، ویلفیئر، رخصت اور دیگرعرض و معروض کے لئے 53 افسران و جوان بھی پیش ہوئے۔انہوں نے جوانوں کے مسائل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات دیئے۔