جھرلو انتخابات نے انقلاب اوراحتساب کی راہ ہموار کردی ،جمہوری پارٹی

18 اگست ، 2024

لاہور( کورٹ رپورٹر ) جھرلوانتخابات نے انقلاب اوراحتساب کی راہ ہموار کردی،قوم اپنے ووٹ چوری ہونے کا حساب ضرور لےگی، ان خیالات کا اظہار پاکستان جمہوری پارٹی کے صدر امتیاز رشید قریشی نے لاہور ہائی کورٹ بار میں مرکزی سیکرٹری جنرل سید وقار حسین شاہ جنگی،ڈاکٹر شاہد نصیر، توقیر احمد چوہدری ایڈووکیٹ،محمد اسلم گوندل ایڈووکیٹ،جنید احمد پراچہ ایڈووکیٹ،شمائلہ منظور اور دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا۔