پنجاب لیبرڈیپارٹمنٹ نے لاہو رچیمبر کیلئے فوکل پرسنز مقررکردیئے

18 اگست ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب لیبر اور ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے لاہور چیمبر آف کامرس کے لیے مخصوص فوکل پرسنز مقرر کردئیے ہیں۔ صوبائی وزیر برائے لیبر کے حالیہ دورہ لاہور چیمبر کے دوران صدر کاشف انور نے فوکل پرسن مقرر کرنے کے لیے کہا تھا ،ان میں ڈائریکٹر ایڈمن، پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈمبین علی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن، پنجاب ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن ، شہزاد اسلم سپرا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لیبر ویلفیئرمحمد نعمان خالد شامل ہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے پنجاب حکومت کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب لیبر اور ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فوکل پرسنز کی تقرری ایک قابل تعریف اقدام ہے ۔