ہم نے اللہ کوچھوڑ کر بڑے عہدے والوں سے امیدیں وابستہ کرلیں،عبدالقدیراعوان

18 اگست ، 2024

لاہور(خبرنگار)سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نےاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہ ہمارا معاشرہ مجموعی طور پر اس حد تک گر چکا ہے کہ توکل الی اللہ چھوڑ کر ہم نے جو صاحب حیثیت ہیں یا بڑے عہدوں پر فائز ہیں ان لوگوں سے اپنی امیدیں اور توقعات وابستہ کر لی ہیں حالانکہ یہ بہت بڑا جھوٹ اور دھوکہ ہے۔ایک دوسرے کے ساتھ معاونت یا کسی کی ضرورت کو پورا کردینا،حقوق و فرائض کی تقسیم کا احسن طریقے سے ادا کرنا یہ سب تو درست ہے لیکن کلی معنوں میں کسی کی تابع داری اس لیے اختیار کرنا کہ یہ میری فلاں ضرورت پوری کر ے گا ایسا کرنا اپنے آپ کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ۔