فیصل آباد،اقبال اسٹیڈیم تباہ حالی کا شکار، پاک بنگلادیش میچ بھی نہ کرایا جاسکا

18 اگست ، 2024

لاہور (نیوزرپورٹر)فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم کی تباہ حالی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس میچز کرانا مشکل ہوگیا۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آبادمیں انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس میچز نہ کرانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال اسٹیڈیم کی خستہ حالت کی وجہ سے بنگلا دیش سیریز کا ٹیسٹ میچ فیصل آباد میں نہ کرایا جا سکا، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد کی بدحالی کی وجہ سے پی سی بی نےمیچز کرانے کے لیے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اسٹیڈیم کی بدحالی پر پی سی بی پریشان ہے کیونکہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی اسٹیڈیم ڈومیسٹک میچز کے انعقاد کے قابل بھی نہ رہا۔