برائلر گوشت کی قیمت591روپے فی کلو پر مستحکم

18 اگست ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 591روپے رہی، زندہ برائلر مرغی کی قیمت408 روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت3 روپے اضافے سے 293روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔