پاکستان ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لیے 9 ٹرینوں کی بولیاں طلب

18 اگست ، 2024

کراچی(آئی این پی) خسارے کی شکار پاکستان ریلوے نے 9 ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کیلئے بولیاں 19ستمبر کوطلب کر لی ہیں۔ ایک اشتہار جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت 9 ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کو آٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، بہاالدین زکریا ایکسپریس، مہر ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، چناب ایکسپریس، مہران ایکسپریس کے علاوہ موہنجو دڑو پسنجر ٹرین اور راولپنڈی مسافر ٹرین ان ٹرینوں میں شامل ہیں جنھیں آٹ سورس کیا جا رہا ہے۔