اسلام آباد(جنگ نیوز)سپریم کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کا وائلڈ لائف کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لینا قابل ستائش قرار دیا ہے۔عدالت عظمیٰ نے نیشنل پارک میں تجارتی سرگرمیوں سے متعلق کیس 15 اگست کی عدالتی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ وزیراعظم کا وائلڈ لائف کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لینا قابل ستائش ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ جس انداز میں نوٹیفکیشن کے اجراء کا معاملہ مینج ہوا، اس پر سوال اٹھتا ہے، وزیراعظم جائزہ لیں۔عدالتی حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ وزیراعظم جائزہ لیں کہ سیکریٹری کابینہ کی جانب سے ایڈوائس عوامی مفاد میں تھی یا اس کے برعکس۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ کیا سیکرٹری کابینہ نے وزیراعظم کو بتایا کہ مونال ریسٹورنٹ کامالک ان کا بھائی ہے؟عدالت عظمیٰ نے معاملے میں مونال ریسٹورنٹ کے مالک کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا اور استفسار کیا کہ کیا چیئرمین وائلڈ لائف بورڈ کو ہٹانے کےلیے مونال ریسٹورنٹ کے مالک نے اپنے بھائی سیکریٹری کابینہ سے رابطہ کیا؟ سپریم کورٹ نے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔
نیویارک کینیڈین پاکستانی نوجوان کی کتاب’’ امریکا میں فاشز م‘‘ ۔ 35سالہ عمر عزیز جسٹن ٹروڈ کے مشیر اور مارک...
کراچی بلوم برگ کی ایک خصوصی تحقیقاتی پیشکش میں بھارت میں ابھرتے ہوئے ایک خطرناک سائبر فراڈ ʼڈیجیٹل اریسٹʼ کو...
کراچی مشیل اوباما شوہر کی سیاست میں مسلسل سرگرمی سے ناخوش، سابق صدر اوباما کا کہنا ہے ٹرمپ پر مسلسل تنقید اور...
کراچی ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل پشاور کے ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم خان کی ہدایت پر سرکل کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے سابق ڈی جی نیب لاہور کی نیب میں تعیناتی متعلق کیس...
کراچی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے...
کراچی امریکا ،ایران ثالثی کوششیں، پاکستانیوں کی اکثریت عسکری وسیاسی قیادت کے کردار کی معترف، 55 فیصد...
پشاوریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے جاب فیئر نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے، جہاں 5,800 سے...