اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اے سی ٹی کومیٹس کو 91 رنز سے شکست دے دی اور سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔پاکستان شاہینز بمقابلہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سیمی فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے پانچ بجے کھیلا جائیگا۔ اس میچ کی نمایاں بات محمد عرفان خان کی سنچری اور اسپنرز کی عمدہ کارکردگی تھی جن میں لیگ اسپنر عارف یعقوب چار وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں یہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی چھ میچوں میں پانچویں کامیابی ہے۔ اس سے قبل پاکستان شاہینز ، پرتھ اسکارچرز کو17 رنز سے تسمانیہ ٹائیگرز کو 5 وکٹوں سے میلبرن رینیگیڈز کو 4 وکٹوں سے اور بنگلہ دیش اے کو3 وکٹوں سے ہراچکی ہے۔ہفتے کے روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔جواب میں اے سی ٹی کومیٹس 16.1 اوورز میں 111 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان شاہینز کی اننگز میں محمد عرفان خان نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 56 گیندوں پر106 رنز اسکور کیے جس میں 14 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ 48 رنز پر 4 وکٹیں گرجانے کے بعد محمد عرفان خان نے حسیب اللہ کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 140 رنز کا اضافہ کیا۔حسیب اللہ نے 49 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے جس میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔اے سی ٹی کومیٹس کے بیٹرز پاکستانی اسپنرز کا مقابلہ کرنے سے قاصر رہے۔ عارف یعقوب نے17 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں ۔ عرفات منہاس تین کھلاڑی آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے جبکہ مبصرخان نے دو اور فیصل اکرم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ، سیکرٹری و...
اسلام آباد تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روزپانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں...
کراچیسابق فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانوی پاسپورٹ ملنے کی امید ہے کیونکہ ان کی اہلیہ برطانیہ کی شہری ہیں اور...
کراچیسابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم ہارنے کے لیے نہیں کھیلتی جب بھی کھلاڑیوں پر تنقید کریں...
کراچیلاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کو اسپانسرز نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے ۔پی ایس...
کراچیآئی سی سی چیمپنز ٹرافی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان مچل اسینٹنر نے کہا ہے کہ دبئی کی سلو پچ پر...
کراچی16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹر گیمز رنگا رنگ اور دلکش تقریب میں ہفتے سے ٹورین اٹلی میں شروع ہوگئے جس میں...
کراچیوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں اور صحت مندانہ...