مستقل ٹیسٹ سینٹر اقبال اسٹیڈیم ڈومیسٹک میچز کے قابل بھی نہیں

18 اگست ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے متعددانٹر نیشنل سینٹرز کی طرح ماضی کامستقل ٹیسٹ سینٹر اقبال اسٹیڈیم کیحالت بھی ناگفتہ بہ ہےاور یہ گراؤنڈ عدم توجہی کی وجہ سے ڈومیسٹک میچوں کے قابل بھی نہیں ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہےپی سی بی اسٹیڈیم کو نظر انداز کررہاہے۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد کی بدحالی کی وجہ سے بنگلہ دیش کا ٹیسٹ نہ ہوسکا ۔ اسٹیڈیم کی بدحالی پر پی سی بی پریشان ہے۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے چند ماہ قبل پی سی بی کے وفد کو اسٹیڈیم کی حالت بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس وقت تک حالت کوئی تبدیلی نہیں آئی۔، ڈریسنگ اور میڈیا روم کی حالت خراب ہے اور انکلوژربھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔پی سی بی فیصل آباد سینٹر کومستقل آباد کرنے کا خواہشمندہے۔ پی سی بی ڈومیسٹک سیزن کا پہلا چیمپئِنز ون ڈے کپ بھی ستمبر میں فیصل آباد میں کرانا چاہتا ہے ۔2026 سے پی ایس ایل میں دو ٹیموں کی شمولیت ہونا ہے جس کیلئے فیصل آباد مضبوط امیدوار ہے، پی سی بی پی ایس ایل کے لیےبھی فیصل آباد کو فینز کی دلچسپی کے لیے مستقل وینیو رکھنا چاہتا ہے۔ اپ گریڈیشن کی وجہ سے قذافی اسٹیڈیم میچ کے لیے دستیاب نہیں ، کراچی میں تماشائیوں کا داخلہ بند ہے۔ملتان میں ہوٹل کے مسائل ہیں جبکہ حیدرآباد ،شیخوپورہ، سیالکوٹ، گوجرانولہ اور پشاور میں بھی کئی سالوں سے انٹر نیشنل میچ نہیں ہورہے۔