ہمارے لئے ٹاپ اینڈ ٹی 20سیریز جیتنے کا بہت اچھا موقع، میرے لئے بھی یہ ٹورنامنٹ کھیلنا ایک بہترین تجربہ رہا ،حارث

18 اگست ، 2024

کراچی(نمائندہ جنگ) آسٹریلیا کا دورہ کر نے والی پاکستانی شاہینز کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حارث نے کہا ہے کہ ہمارے لئے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا بہت اچھا موقع ہے۔سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام کھلاڑیوں کو موقع دیا۔ مختلف تجربے کئے۔ ہیڈ کوچ عبدالرحمن نے ہمیں کہا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کریں تاکہ قومی ٹیم میں جگہ بناسکیں۔پاکستان ٹیم نے نومبر میں آسٹریلیا کا وائٹ بال دورہ کرنا ہے۔ذاتی طور پر میرے لئے بھی یہ ٹورنامنٹ کھیلنا ایک بہترین تجربہ رہا۔ ہم پچھلے سال فائنل ہارے تھے اس بار بدلہ لینا ہے۔واضحرہے کہ سیمی فائنل اور فائنل اتوار کو کھیلے جائیں گے۔آسٹریلیا کا دورہ کر نے والی پاکستانی شاہینز کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حارث نے کہا ہے کہ ہمارے لئے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا بہت اچھا موقع ہے۔