ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر سری لنکن بیٹر ڈک ویلا معطل

18 اگست ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سری لنکن کر کٹ حکام نےسابق سری لنکن بیٹر نیروشن ڈک ویلا کو ڈوپنگ کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا ، انہیں تمام طرز کی کرکٹ میں شرکت سے معطل کر دیا گیاہے ۔معطلی فوری طور پر نافذ العمل ہوگیاور غیرمعینہ مدت تک برقرار رہے گی۔یہ ٹیسٹ سری لنکا اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے لنکا پریمیئر لیگ 2024 کے دوران کرایا تھا، ٹیسٹ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کرکٹ کو ممنوعہ ادویات کے اثر ات سے پاک رکھا جائے۔