گوجر خان،یوم آزادی کے حوالے سے سابق کرکٹرز کے اعزاز میں تقریب

18 اگست ، 2024

گوجرخان(نمائندہ جنگ) یوم آزادی کے سلسلہ سابق کرکٹر ایم شفیق ناز نے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں سابق کرکٹرز مسعود انور نے گوجرخان کے نمایاں کرکٹرز کو شیلڈز پیش کیں،تقریب میں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا تقریب میں کوچ مسعود انور ،صنوبر گل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی،اس موقع پرچیف آفیسر بلدیہ اظہر مجید،میونسپل آفیسر صدف عباس کاظمی اور انفورسمنٹ انسپکٹر ڈاکٹر چاند مبین،ملک جاوید اقبال،راجہ عمر لطیف،ملک عامر وزیر،خان لیاقت، راجہ اسد نصیر بھٹی، قمر علی، عمران علی اور سفیر چشتی نے بھی تقریب میں شرکت کی، ایوارڈ حاصل کرنے والے کرکٹرز میں راجہ سہیل کیانی،خواجہ مظہر،امجد بٹ،مرزا راشد ،راجہ رضوان،مرزا طاہر،راجہ عامر سجاد،گلاب خان،نوید بٹ،نفیس بٹ،پاپا رضوان، راجہ گلفراز،خلیل اختر،عامر غفران، فرحان مرزا،محمد لطیف اور حبیب مرزا شامل تھے۔