فیڈرل فٹبال کپ ،القائم کلب نے ینگ بوائز کو شکست دےدی

18 اگست ، 2024

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر ) فیڈرل فٹ بال لیگ کے افتتاحی میچ میں ینگ بوائز کلب نے القائم کلب کو 0-2 گول سے ہرا کر جیت لیا۔ لیگ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام تھے۔ قومی فٹ بال ٹیم کے سابق منیجر محمد عرفان خان نیازی نے دونوں ٹیموں کا تعارف مہمان خصوصی سے کروایا۔ اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر احمد ریحان شیخ، سینئر نائب صدر مقبل حسین نقوی، سیکرٹری محمد زمان، آرگنائزنگ سیکرٹری ولید خان نیازی اور پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رانا تنویر احمد کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔