ویمنز ٹی 20ورلڈکپ ،امارات، سری لنکا، زمبابوے میزبانی کے امیدوار

18 اگست ، 2024

کراچی (نمائندہ جنگ) خواتین ورلڈ ٹی 20 کپ کی میزبانی اور دیگر اہم معاملات پر غور کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بورڈز حکام کی ورچوئل کانفرنس 20 اگست کو طلب کرلی ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات، زمبابوے اور سری لنکا میزبانی کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز 27ستمبر سے کھیلے جانے ہیں۔ ایونٹ 3 سے 20اکتوبر تک بنگلہ دیش میں شیڈول ہے، تاہم بنگلہ دیش کے سیاسی حالات خراب ہیں، وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی ہوچکی ہیں، لیکن بورڈ حکام ایونٹ بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ بنگلہ دیش آرمی چیف بھی آن بورڈ ہیں۔