ارشد ندیم کو ہاکی کیمپ میں بلانے کا فیصلہ

18 اگست ، 2024

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں اولمپکس گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرو اسٹار ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایچ ایف حکام کا کہنا ہے کہ ان کی کیمپ میں آمد سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو کیمپ میں قومی ہاکی کھلاڑیوں کی جانب سے خصوصی انعام بھی دیا جائے گا۔