ڈی جی ایل ڈی اے کاملتان روڈکادورہ

18 اگست ، 2024

لاہور (خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹھوکر نیاز بیگ انٹری پوائنٹ ملتان روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اور نیسپاک افسران نےٹھوکر انٹری پوائنٹ ری ماڈلنگ منصوبے پر بریفنگ دی ،انہوں نے بتایاکہ اسفالٹ ورک، لین مارکنگ، بیوٹیفکیشن، سائنیج کی جائے گی۔ایل ڈی اے ٹیمیں آج رات سے ٹھوکر انٹری پوائنٹ کی مرمت و بحالی، ری ماڈلنگ کے کاموں کا آغاز کردیں گی۔