کمشنر نے والٹن ترقیاتی سکیم کامعائنہ کیا

18 اگست ، 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور زید بن مقصود نے زیر تعمیر والٹن روڈ ترقیاتی سکیم کا دورہ کیا ایگز یکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی ریاض حسین نے پروجیکٹ پر بریفنگ دی۔کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ اگلے ہفتے صفائی کے بعد والٹن روڈ پر اسفالٹ شروع کردیا جائیگا۔ اس کے ساتھ اولڈ نالہ مسمار کرکے اس کے اوپر گرین بیلٹ بنائی جائیگی۔ کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ4کلومیٹر طویل 6لینز پر مشتمل والٹن روڈ ستمبر کے اخر تک مکمل ہوگی۔ اور والٹن روڈ پر 4.3کلومیٹر ڈیپ ڈرین 100فیصد مکمل ہوچکی ہے۔