جنرل ہسپتال میں 30میڈیکل ٹیچرز نے اپنے ناموں کے پودے لگائے

18 اگست ، 2024

لاہور(جنرل رپورٹر) گرین پاکستان اور صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کی قیادت میں 30میڈیکل ٹیچرز نے لاہور جنرل ہسپتال میں اپنے نا موں کے پودے لگائے۔ سابق نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، پروفیسر محمد معین، سید اصغر نقی، پروفیسر زہرہ خانم،پروفیسر کرنل (ر) نازلی حمید و دیگر شامل بھی شامل تھے ۔پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی" پلانٹ فار پاکستان "مہم کے تحت پی جی ایم آئی،امیر الدین میڈیکل کالج اور ایل جی ایچ کے احاطہ میں ہر طرف سایہ دار، پھولدار اور پھلدار پودے مزید لگائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پودے لگانا اور اُن کی حفاظت کرنا اسلامی نقطہ نظر سے بھی صدقہ جاریہ ہے پروفیسر آغا شبیر علی، پروفیسر غیاث النبی طیب،پروفیسر محمد طیب،پروفیسر محمد فاروق افضل،پروفیسر خضر حیات گوندل،پروفیسر محمد حنیف میاں،پروفیسر محسن ظہیر،پروفیسر اجمل فاروق سمیت دیگر پودا لگانے والوں میں شامل تھے۔