7ستمبر کونظریاتی سرحدکی کامیابی بھرپورطریقے سے منائیں گے،علماء

18 اگست ، 2024

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمدحسن نے کہا ہے کہ 7ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں عوامی سمندر تحفظ ختم نبوت کانفرنس گولڈن جوبلی میں شرکت کر کے اس بات کا ثبوت دے گا کہ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف کسی قسم کی کوئی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے د ینگے، 7 ستمبر نظریاتی سرحد کے محاذ پر کاجو میابی حاصل کی ہے قوم اسے بھر پور طور پر منائے گی ،ختم نبوت کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کرنے کا عہد کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع مسجد رضوان اعوان ٹاؤن میں ختم نبوت کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئےکیا۔ قاری محمدشفیق،مولانا عبدالشکور یوسف،مولانانظام الدین اشرفی، مولانا قاسم،مولانازاہدمدثر، مولاناشیراحمد، قاری محمدہارون،قاری عمرفاروق،قاری محمداحمد ودیگر علماء بھی موجود تھے۔