ایکسپریس وے تعمیر و کشادگی پراجیکٹ 76 فیصد مکمل آئندہ ماہ کام مکمل کرنے کی ہدایت

18 اگست ، 2024

اسلام آ باد ( را نا غلام قادرنیوز رپورٹر) اسلام آباد ایکسپریس وے کی تعمیر وکشادگی کے پراجیکٹ کا 76فی صد کام مکمل ہوگیا ہے اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او کو 30ستمبر تک پراجیکٹ مکمل کرنے کا ہدف دیا ہے۔ سی ڈی اے نے پی ڈبلیو ڈی چوک سے ٹی چوک جی ٹی روڈ کو چار رویہ کرنے بشمول سواں پل اور بھنڈر برج اور جا پان روڈ اندر پاس کی تعمیر کا ٹھیکہ 21ستمبر2022کو دیاتھا۔ کنٹریکٹ کے مطابق یہ پراجیکٹ18ماہ میں مکمل ہونا تھا مگر اب یہ دو سال میں مکمل ہوگا۔ بھنڈر پل اور سواں پل تعمیر ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک اپروچ روڈز تعمیر ہونا باقی ہیں جنہیں پلوں سے جوڑا جا ئے گا۔ جاپان روڈ انڈر پاس بھی بن گیا ہے۔ پی ڈبلیو ڈی سے ٹی چوک تک سڑک کی تعمیر مکمل ہے۔ دو لین کنکریٹ اور و اسفا لٹ سے تعمیر کی گئی ہے۔ جی ٹی روڈ سے ایکسپریس وے کے ادغام کیلئے تین سومیٹر پورشن بھی تعمیر ہونا با قی ہے۔ پانی کااستعمال لوگوں کامقدر بن گیا،آلودہ پانی کے استعمال کے سبب لوگ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلاہونے لگے اور ہیپاٹائیٹس اور پیٹ کی دیگربیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں ،علاقہ میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے فلٹریشن پلانٹ لگانے کامنصوبہ فائلوں تک محدود ہوکررہ گیا ،علاقہ کے لوگوں نے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ اوگی کے لئے جو واٹر سپلائی سکیم ہے اس کو تیس سال سے زائد کا عرصہ ہو چکاہے اور دوران آبادی میں کئی گنا اضافہ ہوا جبکہ واٹر سپلائی سکیم شکست وریخت ہو تی گئی ہے ۔