اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ہمراہ ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، آپریشن تھیٹر، سی ٹی سکین روم سمیت دیگر طبی شعبوں کا معائنہ کیا۔ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ کے لئے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ طاہرہ اورنگزیب نے کہاکہ ہولی فیملی ہسپتال کا شمار پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں ہوتا ہے۔ ہسپتال سے راولپنڈی کے عوام کے علاوہ خیبر پختون خوا، آزاد کشمیر اور گلگت کے عوام طبی سہولیات سے استفادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔ہمارا منشور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ بعدازاں انہوں نے کمیٹی چوک میں قائم سستے ماڈل بازار کا دورہ کیا اور اشیاء ضروریہ کی قیمتیں اور کوالٹی بھی چیک کی۔ طاہرہ اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی طرح راولپنڈی میں بھی سستے ماڈل بازار قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب تک راولپنڈی شہر میں تین ماڈل بازار لگا دیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سستے ماڈل بازاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نےکہاکہ صادق آباد گنجان آباد علاقہ ہے اس میں بھی سستا ماڈل بازار قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں پر ضرورت ہوگی وہاں بازار بنایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق راولپنڈی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ راولپنڈی شہر میں حیدری چوک، علامہ اقبال پارک اور کمیٹی چوک میں سستے ماڈل بازار قائم کردیئے گئے ہیں جہاں سے لوگوں کو کنٹرول ریٹ پرمیعاری اشیاء ضروریہ میسر آ رہی ہیں۔
اٹکپنجاب بھر کی طرح ضلع اٹک میں بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کی نجکاری کے خلاف محکمہ صحت ، پی ایچ ایف...
راولپنڈی ایف آئی اے سائبر کرائم نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 11 میں کال سینٹر پر چھاپہ مار کر متعدد افراد کو...
راولپنڈی وفاقی دارالحکومت میں رمضان المبارک کے دوران اب تک 1000گراں فروشوں کوگرفتار کرکے ساڑھے 15لاکھ روپے سے...
راولپنڈی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کا چارج سنبھال کر کام...
راولپنڈی بنک میں آئی خاتون سے نوسربازی کے ذریعے رقم ہتھیالی گئی ، تھانہ آراے بازار کو اشتیاق قمر نے بتایا...
راولپنڈی یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا۔ یہ دن سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں بالخصوص شان رسالت میں گستاخی پر...
راولپنڈی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے نے محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم کے ہمراہ بھابڑا بازار کے علاقہ میں کارروائی...
کلرسیداں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلرسیداں احمد ارشد محمود نے منشیات فروشی کے مقدمے میں نامزد ملزم ندیم...