سی ٹی او کی مری لائسنسنگ برانچ کی اپ گریڈیشن کی ہدایت

18 اگست ، 2024

راولپنڈی ،مری ( سٹاف رپورٹر،نما ئند ہ جنگ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے ملکہ کوہسار مری کا اچانک دورہ کیا اور لائسنسنگ برانچ کی اپ گریڈیشن کے لئے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے شہر کے ٹریفک کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔سی ٹی او نے ڈی ایس پی ٹریفک مری ابرار سرور قریشی کے ہمراہ سنی بینک چوکی اور لائسنسنگ برانچ کا بھی وزٹ کیا اور لائسنسنگ برانچ کی اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے مری میں ڈرائیونگ سکول بھی جلد کھولنے کا اعلان کیاتا کہ ڈرائیونگ سیکھنے کے خواہشمند مرد و خواتین کو ڈرائیونگ سیکھنے میں کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ سی ٹی او نے ڈی ایس پی ٹریفک مری کو مری میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھنے اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات دینے کی بھی ہدایت کی۔