پاکستان، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے3روزہ پریکٹس سیشن کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات

18 اگست ، 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے3 روزہ پریکٹس سیشن کے لئے راولپنڈی پولیس کے 17سوملازمین کوسکیورٹی ڈیوٹی کے لئے تعینات کردیاگیا۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کے 350ملازمین بھی تعینات کئے گئے ہیں۔پولیس نے اس موقع پر خصوصی حفاظتی انتظامات کئے ہیں ،دونوں کرکٹ ٹیموں کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، روٹ اور سٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں۔کرکٹ سٹیڈیم اور گردونواح میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور ضلعی پولیس کی ٹیمیں گشت کریں گی۔ شہریوں کی سہولت کے لئے مربوط ٹریفک پلان بھی تیارکیا گیا۔