بھتہ لینے کی شکایت،سی ڈی اے اہل کار معطل

18 اگست ، 2024

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انفورسمنٹ کے سپروائزر سید ضمیر شاہ کو معطل کر دیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کو گنے کا رس نکالنے والی مشین کے مالک حاکم خان نے شکایت کہ تھی کہ سید ضمیر شاہ بھتہ لیتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر یہ معاملہ چیئرمین سی ڈی اے کے نوٹس میں لائے ۔ چیئرمین سی ڈی اے کے احکامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ رحیم خان کی منظوری سے سپروائزر کو معطل کردیا گیا ۔