پولیس کو ملنے والا انسانی بازوہسپتال منتقل

18 اگست ، 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ سے ملنے والے انسانی بازو کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق موہڑافقیرہ سے ایک انسانی بازو ملا جوکہنی سے کچھ اوپر تک کٹا ہوا اور بظاہر کسی مرد کا معلوم ہوتاہے۔بازو کو پیلے رنگ کے کپڑے میں لپیٹ کر پھینکا گیا تھا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا۔