نو سر باز 8تولے زیورات لے اڑا

18 اگست ، 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نامعلوم نوسر باز معمر شخص اور ان کے اہل خانہ کو دھوکہ دے کر8تولے طلائی زیورات لے گیا،تھانہ بنی کو نایاب نے بتایا کہ محمد عاقل خان جن کی عمر 77سال ہے انہیں ایک نامعلوم شخص بہلا پھسلا کر اپنی موٹرسائیکل پربٹھا کران کی مدد کرنے کے بہانے بازار سے ہمارے گھر لے آیا۔اور گھر میں ہمیں دھوکے سے اور نظر بندی کر کے ہمارا زیورتقریباً آٹھ تولے دھو کے سے لے گیا۔