پی ایچ اے کی شجر کاری مہم میں طلبہ کی شرکت

18 اگست ، 2024

راولپنڈی( خبر نگار خصوصی) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اور مقامی سکولز اینڈ کالجز کےطلباء نے قائد اعظم پارک اور لیاقت باغ میں شجر کاری مہم میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچراتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایات پرشہر میں شجر کاری مہم جار ی ہے۔ سکولز ، کالجز اور یونیورسٹی طلبا ء و طالبات کو شجر کاری مہم میں شامل کیا جارہا ہےتاکہ عوام میں شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء نے پی ایچ اے کی مون سون شجرکاری مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبا ء و طالبات کو جس احسن انداز میں اس صحت مندانہ سرگرمی میں شامل کیا گیا ہے یہ مثبت اقدام ہے اور شجر کاری کے شہر کے موسم پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔