مختلف علاقوں سے ماں بیٹے، تین لڑکیوں سمیت 6افراد اغواء

18 اگست ، 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ماں بیٹے اور تین لڑکیوں سمیت 6افراد کو اغواءکرلیاگیا۔تھانہ وارث خان کو محمد عثمان نے بتایا کہ اس کی بیوی (م) عمر22سال کو کسی نے اغواء کر لیا۔تھانہ نصیر آبادکو زریاب احسن نے بتایاکہ 2021 سے روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک ملائیشیا مقیم رہا ہوں اور ایک ہفتہ قبل واپس گھر آیا ہوں۔ میری بیوی(ف) میرے پاکستان آنے سے قبل ہی گھر سے میرے تین سالہ بیٹے کو لیکر گھر سے چلی گئی ۔ مجھے قوی یقین ہے کہ میری بیوی کو کسی نامعلوم شخص نے اغواء کر لیا ۔تھانہ آراے بازار کوقاضی نفیس الرحمن نے بتایا کہ سائل کی والدہ (خ) 16 اگست کی شام گھر سے بازار خریداری کے لئے گئی جو تاحال واپس نہیں آئی۔تھانہ ریس کورس کو محمد واصف نے بتایاکہ میری بیوی (ر) کی میرے ساتھ ناچاقی چل رہی تھی اس لئے میں نے اپنی بیوی کو سسرال محلہ حاجیاں اپنے ماں باپ کے گھر چھوڑ دیا۔ میرے سسر محمد فیاض نے مجھے بتایا کہ (ر) عمر 25سال 9 بجے صبح گھر سے اپنے کپڑے وغیرہ ساتھ لے کر کہیں چلی گئی۔ مجھے قوی شبہ ہے کہ میری بیوی کو نامعلوم اشخاص اغواء کرکے لے گئے ۔تھانہ صدر بیرونی کو عمران خالد نے بتایا کہ میرا بیٹا سلیمان گھر سے باہر گیا جو واپس نہ آیا ۔ اسے کوئی نا معلوم شخص اغواء کر کے لے گیا۔