کراچی ( جنگ نیوز) وزیراعظم نے منکی پاکس کی بیماری کے حوالے سے کڑی نگرانی اور ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور سرحدوں پر سخت اسکریننگ کا حکم دیا ہے ۔ یہ حکم انہوں نے اپنے زیرصدارت ایک اجلاس کے دوران دیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں آگاہی مہم شروع کی جائے، ہفتہ وار بریفنگ لوں گا۔ انہوں نےاس موقع پر وبا کو روکنے کےلیے صوبائی حکومتوں سےروابط بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ۔ وزیراعظم کے رابطہ کار (کوآرڈی نیٹر) نے کہا کہ کسی میں علامات ظاہرہوں تو اسے قرنطینہ ہوجانا چاہیے، وباکے پیش نظر این سی اوسی نے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کی نگرانی کریگی، اجلاس کو بتایاگیا کہ صوبائی اکائیاں پیشگی حفاظتی اقدامات کر رہی ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ملک کے بڑے اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز اور بستر منکی پاکس کے ممکنہ مریضوں کیلئے مختص کردیے گئے ہیں۔ علامات 4سے 10 دن میں واضح ہوتی ہیں، خارش ہوتی ہے ، جلد پر انفیکشن ہو تو یہ خارش منتقل ہوسکتی ہے، مریض کو آئسولیشن میں رکھا جائے، بخار والی ادویات کا استعمال کیا جاسکتا ہے ،شدت کم ہونےپنے پر اینٹی وائرس ادویات بھی استعمال ہوسکتی ہیں۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منکی پاکس (Monkey Pox) کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا جس میں انہوں نے ملک کے ہوائی اڈوں، بندر گاہوں اور بارڈرز پر منکی پاکس کی اسکریننگ کے نظام کو مؤثر بنانے، بارڈر ہیلتھ سروسز کو صورتحال کی بھرپور نگرانی اور سخت سرویلنس ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کو منکی پاکس کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے اور اس حوالے سے روزانہ جائزہ لینے،منکی پاکس کی جانچ کے حوالے سے تمام ضروری آلات اور کٹس کی فراہمی یقینی بنانے، منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے صوبائی حکومتوں ، حکومت گلگت بلتستان اور حکومت آزاد جموں و کشمیر سے روابط بہتر بنانے اور منکی پاکس کے حوالے سے مؤثر اور جامع آگہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ منکی پاکس کے حوالے سے ہفتہ وار بریفنگ لیا کرینگے۔ بریفنگ کے دوران اجلاس کوبتایا گیا کہ حال ہی میں ضلع مردان کے ایک شخص میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،متاثرہ شخص روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم تھا اور حال ہی میں پاکستان آیا ،متاثرہ شخص کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ،متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں اس وقت منکی پاکس کی لوکل ٹرانسمیشن نہیں ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 14اگست 2024کو منکی پاکس کو پبلک ہیلتھ ایمر جنسی قرار دیا گیا جسکے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ ا پریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے منکی پاکس کے حوالے سے نیشنل ایڈوائزری اور ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں ،وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں منکی پاکس کے حوالے سے آگہی مہم کا آغاز کر رہی ہیں۔
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں مارے گئے دہشتگردوں کی...
اسلام آبادعدالت عظمیٰ میں اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے...
نیویارک بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 28؍ جنوری 2025ء کو قائم کردہ پی ٹی آئی کی چار رکنی فارن افیئرز / انٹرنیشنل...
اسلام آباد سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت ا سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ۔نئی شرح...
کراچیپاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان مخالف...
اسلام آ باد وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ کسی بھی اسٹیشن پر عارضی ڈیوٹی کی صورت میں اب انہیں دس دن سے...
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں مزید 1800 روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی...
اسلام آباد قطر اور امریکہ کے درمیان کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کے نتیجے میں افغانستان میں دو سال سے...