لاہور، کراچی، اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) مختلف سیاسی رہنمائوں میں پنجاب کیلئےبجلی سستی کرنے کے اعلان پر رد عمل میں کہا ہے کہ صرف پنجاب میں بجلی سستی کیوں ،کیا دیگر صوبے پاکستان کا حصہ نہیں؟ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اس پر کہنا ہے کہ پنجاب نے یہ ریلیف مفت میں نہیں لیا بلکہ اپنے بجٹ سے 45 ارب ادا کیے ہیں، آپ بھی حکومت سندھ سے بات کریں کہ وہ بھی اپنے عوام کو یہ ریلیف فراہم کریں، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صرف پنجاب میں بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کا فیصلہ قبول نہیں، حافظ حمداللہ نے کہا کہ ریلیف صرف ایک صوبے کیلئے کیوں؟ مہنگائی تو پورے ملک میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی ضرورت سے زیادہ ہے، ہم نے سڑک بند کر کے عوام کو تکلیف دینے کے بجائے حکومت کو حل بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورے ملک میں بجلی کی ایک جیسی قیمت چاہتے ہیں، نواز شریف کے بجائے پریس کانفرنس وزیرِ اعظم کو پورے ملک کے لیے کرنا چاہیے تھی،ریلیف صرف پنجاب کیلئے،باقی صوبے پاکستان کا حصہ نہیں؟ مصطفیٰ کمال نے کہا اُمید ہے وزیرِ اعظم پورے ملک کیلئے بجلی کی قیمت کم کرنے کا اعلان کرینگے، بجلی کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں دیکھا گیا تو پاکستان دیوالیہ ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال 1700 ارب روپے صرف نقصانات کو پورا کرنے کے لیے رکھے گئے، صنعتکار کہتے ہیں کہ 6 سے 9 سینٹ میں بجلی دیں اس وقت 16 سینٹ میں پڑ رہی ہے، ملک کے دیگر علاقوں کی محرومیوں میں اضافہ ہوا ہے، بجلی پورے پاکستان کے لیے 18روپے فی یونٹ کم ہونی چاہیے۔ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ کراچی کا پاکستان کے بجٹ میں 65 سے 70 فیصد سے زیادہ کا حصہ ہے، ہم صرف کراچی کی ملک کے لیے بجلی کی قیمت کم کرنے کی بات کر رہے ہیں، ملک میں بجلی کی قیمت میں 20 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیے، ڈسکوز کی نجکاری کریں ہر علاقے میں ایک سے زائد کمپنیوں کو لائسنس دیں۔جے یو آئی رہنماحافظ حمداللہ نے ردعمل میں کہا کہ میاں نواز شریف کی جانب سے پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئندہے لیکن سوال یہ ہے کہ مہنگائی تو پورے ملک میں ہیں ،ریلیف صرف ایک صوبے کے لئے کیوں ؟ انہوں نے کہا کہ لگ رہا ہے پاکستان صرف پنجاب ہے دیگر تین صوبے پاکستان کا حصہ نہیں،کیا یہ ایک پاکستان ہے یا دو پاکستان ؟ ثابت ہوا کہ بڑے میاں پنجاب کے لیڈر ہیں، ہونا چاہیےتھا کہ بڑے میاں چھوٹے میاں، کو چاروں صوبوں میں ریلیف دینے کا پابند کرتے،جو صوبہ بجلی دیتا ہے وہ اور بلوچستان بھی بجلی کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم ہے،یہ کہاں کا انصاف ہے ؟
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں مارے گئے دہشتگردوں کی...
اسلام آبادعدالت عظمیٰ میں اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے...
نیویارک بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 28؍ جنوری 2025ء کو قائم کردہ پی ٹی آئی کی چار رکنی فارن افیئرز / انٹرنیشنل...
اسلام آباد سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت ا سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ۔نئی شرح...
کراچیپاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان مخالف...
اسلام آ باد وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ کسی بھی اسٹیشن پر عارضی ڈیوٹی کی صورت میں اب انہیں دس دن سے...
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں مزید 1800 روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی...
اسلام آباد قطر اور امریکہ کے درمیان کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کے نتیجے میں افغانستان میں دو سال سے...