پی ٹی اے انٹرنیٹ پر ریاست مخالف مواد کے خلاف سرگرم

18 اگست ، 2024

کراچی(نیوز ایجنسی ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی انٹر نیٹ پرریاست مخالف مواد کے خلاف سرگرم ، پی ٹی اے نے 3لاکھ 63 ہزار ’یو آر ایل‘ بلاک کیے ہیں، سب سے زیادہ شرح دفاعی اداروں کیخلاف مود کی رہی ۔ پی ٹی اے ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2021سے جون 2024تک ہتک آمیز یا نقل مواد کی کیٹیگری میں سب سے کم یو آر ایل بلاک کیے گئے۔ اس کیٹیگری میں 13ہزار 305یو آر ایل پراسیس کیے گئے تاہم ان میں سے 7ہزار 353بلاک ہوئے۔ مجموعی طور پر بلاکنگ کی شرح ان ساڑھے تین سالوں میں 84.72فیصد رہی۔پی ٹی اے ڈیٹا کے مطابق توہین عدالت کی کیٹیگری میں 2ہزار 480یو آر ایل بلاک کیے گئے۔