شہر میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

18 اگست ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔نارتھ کراچی مسلم ٹاؤن میں خاتون کو حراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم ٹاؤن کی رہائشی گلی میں موٹر سائیکل سوار ملزم خاتون کے قریب آکر نازیبا حرکت کرتے ہوئے چلا جاتا ہے۔ملزم کا چہرہ واضع دیکھا جاسکتا ہے۔موٹرسائیکل سوار ملزم کے آگے بچہ بھی بیٹھا ہوا ہے۔واقعہ 12 اگست صبح پیش آیا۔پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔واضح رہے کہ راہ چلتی خواتین کو حراساں کرنے کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔