اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ہفتہ کو چھٹی کے روز بھی متحرک رہا۔ وزیراعظم نے سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی اعزاز اسلم ڈار کو عہدے سے ہٹادیا ۔اعزاز ڈار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت، دو مرتبہ عمران خان کو بطور وزیر اعظم ڈی نو ٹیفائی کیا ، پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کےگریڈ 22 کے افسر اعزاز اسلم ڈار کو تبدیل کرکےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی کے تبادلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔بطور ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن اعزاز ڈار نے 2022 منفرد اعزاز حاصل کیا تھا۔ اعزاز ڈار کے دستخط سے ایک ہفتے میں2 بار عمران خان کو بطور وزیر اعظم ڈی نوٹیفائی کیا گیا تھا۔دونوں بار عمران خان کو بطور وزیراعظم اتوار کو چھٹی کے روز سکبدوش کیا گیا تھا۔قومی اسمبلی کی تحلیل پر عمران خان کو بطور وزیراعظم 3 اپریل 2022کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت عمران خان دوبارہ وزیراعظم بحال ہوگئے تھے ۔تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر عمران خان کو 10 اپریل کو دوبارہ ڈی نوٹیفائی کیا گیا ۔شہباز شریف اپریل 2022 میں وزیر اعظم بننے کے بعد اعزاز اسلم ڈار کو گریڈ 22 میں ترقی ملی ۔گریڈ22 کے اعزاز اسلم ڈار کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس سے ہے۔ ڈار نے31 اکتوبر 1993کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کو جوائن کیا۔ وہ 5اپریل2025 کو60سال کی عمر میں ریٹائر ہوں جائینگے۔
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں مارے گئے دہشتگردوں کی...
اسلام آبادعدالت عظمیٰ میں اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے...
نیویارک بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 28؍ جنوری 2025ء کو قائم کردہ پی ٹی آئی کی چار رکنی فارن افیئرز / انٹرنیشنل...
اسلام آباد سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت ا سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ۔نئی شرح...
کراچیپاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان مخالف...
اسلام آ باد وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ کسی بھی اسٹیشن پر عارضی ڈیوٹی کی صورت میں اب انہیں دس دن سے...
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں مزید 1800 روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی...
اسلام آباد قطر اور امریکہ کے درمیان کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کے نتیجے میں افغانستان میں دو سال سے...