اسلام آباد(رانا غلام قادر )باپ کی ریٹائر منٹ پر بیٹے کو سر کاری مکان الاٹمنٹ کی شق ختم کرنے کا فیصلہ ،وزارت ہا ئوسنگ نے اکاموڈیشن ایلو کیشن رولز ترمیم ڈرافٹ تیا ر کرلیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارت ہائوسنگ کی ا س تجو یز سے اتفاق کر لیا، ڈرافٹ پر وزارت قانون سے بھی رائے طلب ،زیر اعظم کی منظوری کے بعد رول میں ترمیم کا اطلاق ہو گا۔تفصیلات کے مطابق وزارت ہاوسنگ و تعمیرات نے اسٹیٹ آفس کے پول پر سر کاری مکانوں کی الاٹمنٹ کی پالیسی میں اہم تبدیلی اورا کاموڈیشن ایلو کیشن رولز کے رول15(2)b میں تر میم کا فیصلہ کیا ہے ۔جس پر عملدرآمد کی صورت میں الاٹی کی ریٹائر منٹ پرسرونگ بیوہ یا سرونگ بیٹا یا بیٹی کومکان کی الاٹمنٹ کا استحقاق ختم ہو جا ئے گا۔اس رول کے تحت اگر الاٹی کا بیٹا یا بیٹی اسی مکان کیلئے اہل ہوں تو وہی مکان الاٹ کردیاجا تا ہے یا پھر جس کیٹگری کا وہ استحقاق رکھتے ہوں جو نہی وہ مکان دستیاب ہوگا تو وہ الاٹ کردیا جا تا ہے ،اس وقت تک ا س مکان سے بیدخل نہیں کیا جا تا اور ان سے معمول کا کرایہ وصول کیا جا تا ہے۔
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں مارے گئے دہشتگردوں کی...
اسلام آبادعدالت عظمیٰ میں اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے...
نیویارک بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 28؍ جنوری 2025ء کو قائم کردہ پی ٹی آئی کی چار رکنی فارن افیئرز / انٹرنیشنل...
اسلام آباد سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت ا سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ۔نئی شرح...
کراچیپاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان مخالف...
اسلام آ باد وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ کسی بھی اسٹیشن پر عارضی ڈیوٹی کی صورت میں اب انہیں دس دن سے...
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں مزید 1800 روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی...
اسلام آباد قطر اور امریکہ کے درمیان کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کے نتیجے میں افغانستان میں دو سال سے...