اسلام آباد ( صالح ظافر) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اعلان کیاہے کہ اس کا کام اب انتخابی نظام میں، عدلیہ میں ، مقامی حکومت میں، میڈیا، اقتصادی اور تعلیم میں اہم اصلاحات کرنا ہے۔ بھارت کی میزبانی میں ہونے والی تیسری گلوبل سائوتھ سمٹ 2024 سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے وعدہ کیا کہ عبوری حکومت ایک شراکتی اور کثرتیت پر مبنی جمہوریت اور آزادانہ ، شفاف اورسب کی شراکت والے انتخابات کےلیے ماحول تخلیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پروفیسر یونس نے دیگرمختلف ممالک بشمول نیپال، سری لنکا، بھوٹان، فجی، عمان ، بھارت اور ویتنام کے سربراہان مملکت کے ساتھ ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے تمام سربراہان مملکت کو دعوت دی کہ وہ ڈھاکامیں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں’’ بصورت دیگر آپ سب لوگ بہت اہم چیزوں سے محروم رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈھاکا دیواروں پر لکھے ہوئے نعروں کا دنیا میں سب سے بڑا شہر بن گیا ہے۔
اسلام آباد نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوںاور موٹر ویز پر عائد ٹول ٹیکس میں رواں برس دوسری مرتبہ...
اسلام آ باد کابینہ کمیٹی سے مستقل ہونے والے سول افسران کے لیے بری خبر ہے کہ وفاقی حکومت نےوزارت قانون کی...
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر،MCMCکورس کیلئے 53افسر نامزد،نامزد افسروں کا تعلق...
کراچی، بیروت اسرائیل نے غزہ کےساتھ ساتھ لبنان پر بھی دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں، غزہ پر اسرائیلی بمباری میں...
اسلام آباد یوم پاکستان کے موقع پر آج اسلام آباد میں مسلح افواجکی شاندار پریڈ ہو گی ، صدر آصف علی زرداری...
اسلام آباد واٹرایڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیاہے کہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور کراچی...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کو ایک خط میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے انڈس اسٹیم واٹر نقصانات...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بعد سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہلیری...