اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی کے ائرکرافٹ بے ایریا میں داخل ہونے والے کتے کو گولی مار دی گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق ایسا مجبوری کے عالم میں کرنا پڑا کیونکہ ائرکرافٹ بے ایریا میں کتے کو داخل نہیں ہونے دیا جاتا۔ یہ کتا اینٹی نارکاٹکس فورس کا بتایا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ائرسائیڈ ٹیم نے ائرکرافٹ بے ایریا میں کتے کو قابو کرنے کی کوشش کی۔ کتے کو ٹیکسی وے اور رن وے کی طرف بھاگنے سے روکنے کیلئے شوٹر کو گولی چلانی پڑی۔ یہ واقعہ ہفتہ کو علی الصبح تقریباً 3بجے متحدہ عرب امارات کی اتحاد ائرویز کے طیارے کے پائلٹ نے لینڈنگ کے بعد کنٹرول ٹاور کو پارکنگ بے میں کتے کی موجودگی کی اطلاع دی۔ کنٹرول ٹاور کے آگاہ کرنے پر ائرسائیڈ ٹیم موقع پر پہنچی اور کارروائی کی۔ ائرپورٹ انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں‘ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
اسلام آباد نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوںاور موٹر ویز پر عائد ٹول ٹیکس میں رواں برس دوسری مرتبہ...
اسلام آ باد کابینہ کمیٹی سے مستقل ہونے والے سول افسران کے لیے بری خبر ہے کہ وفاقی حکومت نےوزارت قانون کی...
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر،MCMCکورس کیلئے 53افسر نامزد،نامزد افسروں کا تعلق...
کراچی، بیروت اسرائیل نے غزہ کےساتھ ساتھ لبنان پر بھی دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں، غزہ پر اسرائیلی بمباری میں...
اسلام آباد یوم پاکستان کے موقع پر آج اسلام آباد میں مسلح افواجکی شاندار پریڈ ہو گی ، صدر آصف علی زرداری...
اسلام آباد واٹرایڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیاہے کہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور کراچی...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کو ایک خط میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے انڈس اسٹیم واٹر نقصانات...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بعد سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہلیری...