کراچی ( ٹی وی رپورٹ) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ 9مئی کو جنرل باجوہ کو شدید غصہ تھا ، جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جنرل باجوہ سے ڈیل نہیں ہوئی، اگر ڈیل ہوئی تو جنرل باجوہ کو کیا ملا کیا ، وہ ابھی کہیں بیٹھے ہیں، کیسی ڈیل ہے جس میں انہیں کچھ نہیں ملا، جنرل قمر جاوید باجوہ کسی صورت دوسری توسیع نہیں چاہتے تھے وہ پہلی توسیع کو غلط اور دوسری جرم قرار دیتے تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ جنرل ساحر شمشاد کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے ۔ تاہم وہ جانتے تھے کہ حکومت جنرل عاصم منیر کو تعینات کرنا چاہتی تھی۔ جنرل باجوہ نے معاملہ حکومت پر چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا تعلق جنرل باجوہ سے ضرور تھا غیر سیاسی معاملات میں میری اُن سے ملاقاتیں رہتی تھیں۔ آخر میں میری سیاسی بات ہوئی تھی جب وزیراعظم نے مجھے معاون خصوصی تعینات کیا اس کے بعد متعدد ملاقاتیں ہوئیں۔وزیر دفاع کی حیثیت سے خواجہ آصف کی کتنی ملاقاتیں ہوئی ہوں گی ؟ اس سوال کے جواب میں ملک احمد خان نے کہا کہ جن ملاقاتوں کا وہ ذکر کر رہے ہیں ان دنوں ملک میں سیاسی ابتری کی فضا تھی پی ڈی ایم کی حکومت ضرور تھی لیکن عمران خان اسٹریٹ کو ڈکیٹیٹ کر رہے تھے۔عمران خان کی خواہش تھی کہ جنرل عاصم منیر چیف نہ لگیں جبکہ مسلم لیگ نون یہ کہہ رہی تھی کہ اصول اور میرٹ کے مطابق فیصلہ ہوگا اور اس بات کے حق میں خواجہ آصف بھی سرفہرست تھے۔عمران خان جب انہیں میر جعفر میر صادق کہہ چکے تھے اس کے بعد ان کی ایک ملاقات ہوئی اور عمران خان نے جلسے میں کہا کہ جنرل باجوہ کو بے شک بنا دیں جبکہ پرویز خٹک دو دفعہ اور ایک دفعہ اسد عمر بھی انہیں آفر کرنے گئے تھے اور جو چار لوگ ساتھ گئے تھے ان میں سے ایک صاحب نے مجھے پوری بات بتائی کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ آپ توسیع لے لیں ہماری حکومت نہ گرائیں انہوں نے کہا مجھے توسیع نہیں چاہیے۔ میزبان سلیم صافی نے سوال کیا کہ جنرل باجوہ جنرل ساحر شمشاد کا نام آگے کیوں لائے کیا اس کی وجہ جنرل فیض نے جو فضاء بنائی تھی یا وہ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف نہیں بنانا چاہتے تھے ۔ اس کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میری اس معاملے پر کبھی اُن سے بات نہیں ہوئی ۔ جنرل فیض سے متعلق عمران خان نے کہہ دیا کہ میرا اُن سے تعلق نہیں اور کہا پنجاب اسمبلی کے اسپیکر جنرل باجوہ کے ساتھ بیٹھے رہتے تھے اور یہ بھی کہا کہ نوازشریف کی جنرل باجوہ سے ڈیل ہوئی اگر ڈیل ہوئی تو اس کے نتیجے میں جنرل باجوہ کو کیا ملا کیا وہ ابھی کہیں بیٹھے ہیں کیسی ڈیل ہے جس میں انہیں کچھ نہیں ملا۔عمران خان چاہتے تھے جنرل فیض ڈی جی آئی کے آفیس میں رہیں۔
کراچی ٹرمپ برطرفی، ڈیموکریٹ پارٹی ارکانِ کانگریس کا کمیشن بنانے کا مطالبہ، تجویز دی گئی ہے کہ خصوصی کمیشن جے...
کراچی ماہر و تجزیہ کار دفاعی امورڈاکٹر قمر چیمہ اور میجر جنرل زاہد محمود نے کہا ہے کہ دنیا کی نظریں اس وقت...
کراچی ٹائم میگزین 2026 کی 100 بااثر شخصیات، طاقت، رسوخ اور شہرت کا نیا منظرنامہ، عالمی اثر و رسوخ پر انتخاب،...
کراچی سابق سفیر برائے امریکہ ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سفارتی کوششیں اپنی منزل تک پہنچنے والی ہیں۔ صحافی...
کراچیامریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک جنگ بندی میں مزید دو ہفتوں کی توسیع پر...
انصار عباسیاسلام آباد :…اگر چہ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست...
کراچی ٹرمپ نےمبینہ طور پر حضرت عیسیٰ کیساتھ تصویر پوسٹ کردی، مذہبی تنازع مزید تیز ، امریکی صدرنے اے آئی...
کراچی امریکہ اور ایران جنگ خاتمے کے لیے معاہدے کے فریم ورک کے قریب پہنچ گئے۔ فریقین کی بڑے اختلافات کم کرنے...